میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 13تھانوں کی تعمیر، 3کروڑ 60لاکھ طلب

سندھ میں 13تھانوں کی تعمیر، 3کروڑ 60لاکھ طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ پولیس کے 13تھانوں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے چونسٹھ کروڑ اکیس لاکھ ایک ہزار روپے مختص تھے۔ جس میں سے جون دو ہزار تئیس تک اڑتالیس کروڑ تینتیس لاکھ انیس ہزار روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ رواں مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کے دوران آٹھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سپرنٹینڈنگ انجنیئر پولیس ورکس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس پیکج کے تحت کراچی ۔ حیدرآباد ۔ سجاول ۔ دادو ۔ ٹھٹھہ ۔ مٹیاری ۔ شہید بینظیر آباد ۔ قمبر شہدادکوٹ اور سکھر میں تیرہ تھانوں کی تعمیر کے لیے فوری طور پر محکمہ خزانہ سے تین کروڑ انسٹھ لاکھ پینتالیس ہزار روپے کی رقم جاری کرائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں