آئی جی کا سندھ پولیس کے شہدا کی فیملیزکو خراج تحسین
شیئر کریں
شہدا پولیس کا ہم پر بھاری قرض ہے ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں کسی بھی شہید کے فیملیز کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی شہدا پولیس کی فیملیز کو مراعات دیتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل سندھ پولیس رفعت مختار راجہ نے ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم سی پی او آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں شہدا مراعات چیکس کے دوران شہدا کے پانچ خاندانوں میں ایک ایک کروڑ اور دس لاکھ کی رقم پر مشتمل امدادی چیکس تقسیم کیے ۔شہید مراعات میں ایک ایک کروڑ پر مشتمل 4 چیکس باالترتیب کانسٹیبل نمبر 4470غلام عباس,متعینہ ہیڈ کوارٹر گارڈن ساتھ,کانسٹیبل نمبر 12566محمد سعید احمد متعینہ کراچی پولیس آفس,ہیڈ کانسٹیبل نمبر 21381 عبدالحکیم خان متعینہ ایسٹ کراچی,ہیڈکانسٹیبل نمبر 8120 ،رحمت اللہ متعینہ ایسٹ کراچی کی فیملیز میں تقسیم کیئے گئے جبکہ محافظ فورس کراچی کے شہید اے ایس آئی اقبال خان کی فیملی کو دس لاکھ کی رقم پر مشتمل چیک دیا گیا۔اس موقع پر شہدا کے خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہدا سندھ پولیس کے جرائم کے خلاف دلیرانہ اور بے خوف کارروائیاں ہمارے لیے ایک اثاثہ اور مشعل راہ ہیں جبکہ شہدا کے ورثا کی کفالت, بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی ہماری زمہ داری ہے۔انہوں نے شہدا کی فیملیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی مشکلات و مسائل کا بروقت حل اور اس حوالے سے جملہ ضروری ازالہ اقدامات سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔کسی بھی مشکل وقت یا حالات میں آپ کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں جبکہ آپ کے متعلقہ سپروائزری افسران آپکی خدمت اور حوصلہ افزائی کے لیے ہمہ وقت موجود اور پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم کے لیے اپنی زمہ داریوں کو بطریق احسن یقینی بنائیں۔اس ضمن میں پولیس آپ کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ,ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، ڈی آئی جی ویلفیئر سندھ سمیت اے آئی جیز ویلفیئر, آپریشنز اور ایڈمن بھی موجود تھے۔