تحریک انصاف کا8 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کا آغاز بدھ کو دوپہر ایک بجے کریں گے، اس سلسلہ میں ان کے زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر فیروز پور روڈ سے داتا دربار جا کر اختتام پذیر ہو گی، عمران خان کے لیے بم، بلٹ پروف گاڑی کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کیدوران کسی کو بلایا نہیں تھا تو انقلاب کا منظر تھا، اس دفعہ ہم لاہور کی ریلی میں کال دے رہے ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان آج سیاسی "اسٹیٹس کو” سے ہاتھ ملا لیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا، کل مولانا فضل الرحمان توالیکشن کا نام سن کر رو ہی پڑے تھے، آج رانا ثنا اللہ رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیمرا کی پابندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیانہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے سے مفاد کے لیے انہوں نے نیب، ایف آئی اے، پولیس کو تباہ کر دیا ہے، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بدھ کے روز دوپہر ایک بجے زمان پارک سے شروع ہونے والی الیکشن ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہو گی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے والے سڑکوں کے درجہ حرارت دیکھ لیں، عمران خان کی آواز کو کوئی مائی کا لعل بند نہیں کر سکتا۔