میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے، رانا ثنا اللہ

عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف ضرور لیکن اس کو سیاسی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، الزام تراشی خطرناک ہوتی ہے، عمران خان اس طریقہ کار کو نہ اپنائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سبی میلہ تین دن سے جاری تھا، پولیس کی گاڑی میلے کی سکیورٹی سے واپس آ رہی تھی، واقعہ میں 9 شہادتیں ہوئی ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہے، معاشی حالات اچھے نہیں ہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وفاق بلوچستان حکومت کے ساتھ پوری طرح سے کھڑا ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سینئر قائد ہیں، ان کی رائے قابل قدر ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے میں بڑا وزن ہے، الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پہلے کہا گیا عمران خان زمان پارک میں نہیں، پھر وہاں ا?کر لمبی چوڑی تقریر جھاڑی، پولیس اس لئے گئی ہے کہ انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں