جعلی پلستر زیادہ دیر نہیں چلے گا، عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے، شرجیل میمن
شیئر کریں
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان چور دروازے سے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، عمران خان کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو رٹ دکھانی چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایک جماعت لوگوں کو بیوقوف بنانے میں مصروف عمل ہے، تحریک انصاف دور میں عوام کا استحصال کیا گیا، عمران خان اقتدار میں باجوہ کی تعریفیں کرتے تھے، جس دن ادارے نیوٹرل ہوئے اس دن سے ادارے کے خلاف گالم گلوچ کیا جا رہا ہے، کل پولیس والوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں آئے تھے، وہ احسان فراموش شخص ہیں، زمان پارک کے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا، جعلی پلستر زیادہ دیر نہیں چلے گا، عمران خان جعلی پلستر لیکر کب تک عدالتوں سے بچتے رہیں گے، ان کو جواب دینا ہوگا، عمران خان کو غیرملکی طاقتیں فنڈنگ کرتی رہی ہیں ان کو گرفتار ہونا چاہیے۔