میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خشک آنکھوں میں نمی لانے والے کانٹیکٹ لینس ایجاد

خشک آنکھوں میں نمی لانے والے کانٹیکٹ لینس ایجاد

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

بعض افراد کی آنکھ میں غیرمعمولی خشکی ہوتی ہے جس کے لیے بار بارآنکھوں میں قطرے ٹپکانا پڑتے ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت جاپانی ماہرین نے آنکھوں کو ازخود نم رکھنے والے کانٹیکٹ لینس تیار کیے ہیں۔تیراساکی انسٹی ٹیوٹ فار بایومیڈیکل انوویشن (ٹی آئی بی آئی) نے جو کانٹیکٹ لینس بنایا ہے اسے کلائیڈ کا نام دیا ہے جو ’کانٹیکٹ لینس انڈیوسڈ ڈرائی ا?ئی‘ کا مخفف ہے۔ پلک چھپکانے پر اس سے نمی خارج ہوتی ہے اور آنکھ کی نمی بحال رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ خشک آنکھ سے آنکھ میں تکلیف، بصارت میں کمی اور جلن وغیرہ کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔بالخصوص کانٹیکٹ لینس پہننے والے افراد میں آنکھوں کی خشکی عام ہوتی ہے اور دنیا میں کروڑوں افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ دنیا میں قریباً 14 کروڑ افراد کانٹیکٹ لینس پہنتے ہیں اور ان کی 30 سے 50 فیصد تعداد کسی نہ کسی شدت کی بصری خشکی کی شکار ہے۔ اس کا روایتی علاج آنکھوں میں لگانے والے جیل اور قطرے شامل ہیں۔ تاہم ا?نکھوں میں نمی بنانے والے غدود کی مالش سے بھی کچھ افاقہ ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں