میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نایاب جامنی شہد، جو دنیا میں صرف ایک جگہ پیدا ہوتا ہے

نایاب جامنی شہد، جو دنیا میں صرف ایک جگہ پیدا ہوتا ہے

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہد ایک مکمل غذا اور شفایاب نعمت ہے لیکن امریکا میں نارتھ کیرولائنا کیایک مخصوص حصے میں شہد کی مکھیاں سنہرا، سیاہ یا روایتی رنگت والے شہد کی بجائے جامنی رنگ کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ اب تک اس کی درست ترین وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتیلے ٹیلوں والے خطوں میں پیدا ہوتا ہے جو سائنس فکشن فلموں میں کی طرح کسی خلائی مخلوق کا لعاب معلوم ہوتا ہے۔ لیکن جامنی شہد اب بہت مشہور ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ لیکن یہ انتہائی نایاب بھی ہے۔ذائقے میں یہ روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کی وجہ علاقے میں پائے جانے والے مخصوص پھل ہوسکتے ہیں جن کا رس مکھیاں چوستی ہیں۔ ریڈاِٹ ویب سائٹ پراس شہد کی بوتلوں کی بعض تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد اس پر مزید بحث چھڑگئی ہے۔شہد کی رنگت کا ایک حد تک انحصارپھولوں کے رس پر ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوبیری اورہکل بیریوں کی وجہ سے اس کی رنگت جامنی ہے۔ کچھ افراد کا خیال ہے کہ ایک خاص قسم کے پودے، کوڈزو کے پھول چوسنے سے شہد جامنی رنگت اختیار کرتا ہے وغیرہ۔ لیکن ایک سائنسداں نے اس پر کچھ غور کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں