میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ڈائریکٹر لینڈ کا کارنامہ، ایک بنگلہ باپ بیٹے کو لیز کردیا

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ڈائریکٹر لینڈ کا کارنامہ، ایک بنگلہ باپ بیٹے کو لیز کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ڈائریکٹر لینڈ کا کارنامہ، ایک ہی بنگلہ باپ بیٹے کو لیز کردیا، معاملہ عدالت میں پہنچ گیا، لطیف آباد نمبر مویلیو میں واقع پلاٹ نمبر 26 اے کی لیز منسوخ کرکے دوبارہ لیز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی پابندی کے باوجود ڈائریکٹر لینڈ کا لیز دینے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرا?باد کے ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند نے بھاری رشوت کے عیوض ایک ہی پلاٹ کو باپ بیٹے دونوں کو لیز کردیا جس پر مامرہ عدالت میں پہنچ گیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق آؤٹ ورڈ رجسٹر کے نمبر 132 لطیف آباد کے یونٹ نمبر 3 کے پلاٹ نمبر 26 اے کی احمد علی تالپور کو منتقل کی گئی لیز منسوخ کردی گئی ہے جب کہ اس پلاٹ کی لیز نواب احمد تالپور سے احمد تالپور کو منتقل کی گئی تھی، حیرت انگیز طور پر ڈائریکٹر نے نواب احمد تالپور اور احمد علی تالپور دونوں کو لیز کرکے دی اور بیٹے کی دوبارہ منسوخ بھی کردی، کچھ عرصہ قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ کا چارج سنبھالنے والے ڈپٹی کمشنر حیدرا?باد فواد غفار سومرو نے ڈائریکٹر لینڈ کی لیز جاری کرنے، پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے اور منتقلی پر پابندی عائد کی تھی لیکن ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند نے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے بھاری رشوت کے عیوض لیز دینے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، واضع رہے کہ محرم علی سندھ پر غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات بھی ہیں..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں