خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آصف زرداری
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بات چیت اور عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ پی ڈی ایم سربراہ نے آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری طرف آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماں یوسف رضا گیلانی، خورشد شاہ اور نوید قمر سے ملاقات کی ہے جس میں سابق صدر کو عدم اعتماد کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر پی پی شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے خود رابطے کر رہا ہوں، انشاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عمران خان کو ہٹائیں گے۔