ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال،جہانگیرترین کافوری وطن واپسی کافیصلہ
شیئر کریں
حکومت کی اہم شخصیت وفاقی وزیر نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا ہے، وفاقی وزیر نے ان کی خیریت دریافت کی، جہانگیرترین کو ڈاکٹر نے ایک ہفتہ مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق اہم حکومتی شخصیت نے جہانگیرترین سے لندن میں ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، جس میں وفاقی وزیر نے جہانگیرترین کی خیریت دریافت کی۔بتایا گیا ہیکہ جہانگیرترین اپنے ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے جہانگیرترین کو مزید ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے باعث جہانگیرترین کا مزید ایک ہفتہ لندن میں قیام کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسی نجی چینل کی ہی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر جہانگیر ترین نے لندن سے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائیگا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکا اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث اسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔