میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول صدیقی

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا، اب اذپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں، اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے ، اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے ۔اْنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے ۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے ، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں، جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے ، آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے ۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں، سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں