میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ ،افسران سے یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

محکمہ بلدیات سندھ ،افسران سے یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ بلدیات سندھ میں یونین کونسلز سیکریٹریز کی جعلی بھرتیوں کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ماتحت افسران سے 7 دن میں یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہے، غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے یوسی سیکریٹریز کی برطرفی کا امکان ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ میں صوبے بھر میں 300 یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقات میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین طارق احمد بگھیو نے محکمہ بلدیات کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خط ارسال کرکے یوسی سیکریٹریز کی جعلی بھرتیوں اور ان کے نام ملازمین کی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے اور کہا کہ حکومت سندھ غیر قانونی طور بھرتی ہونے والے یوسی سیکریٹریز کو برطرف کرے گی یا اقدام لے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے یوسی سیکریٹریز کی متعلقہ تفصیلات کیلئے پرفارمہ بھی جاری کیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام یوسی سیکریٹریز 7 دن میں تفصیلات فراہم کریں ، کمیٹی یوسی سیکریٹریز کی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے انسپیکشن شیڈول بھی جلد جاری کرے گی ، شیڈول کے دوران یوسی سیکریٹریز کی فراہم کی گئی معلومات کی صحیح یا غلط ہونے کی تصدیق کی جائے گی اور اسی بنیاد پر یوسی سیکریٹریز کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں