میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کا مظاہرہ

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

انسداد تجاوزات مہم میں بے گھر ہونے والے متاثرین نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر کی اصل صورت میں بحالی سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر انسداد تجاوزات مہم میں بے گھر ہونے والے متاثرین نے مظاہرہ کیا اور عدالت عظمیٰ سے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مظاہرین نے عدالت کے باہر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فردوس شمیم نقوی کے پراجیکٹ میں فلیٹ بک کرائے ، تمام رقوم ادا کردیں اب15 سے 25لاکھ روپے مزید مانگے جارہے ہیں، ہم نے ساری جمع پونجی لگا دی،اب ہمارے پاس مزید پیسے نہیں، لہذا عدالت ہمیں انصاف فراہم کرے ۔اس کے علاوہ عدالت کے باہر رائل پارک کے متاثرین نے بھی مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں