میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ۔ وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کے علاوہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈی نشن کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلا س کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے تحت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار، صوبہ خیبرپختونخواہ اور صوبہ بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ جیسے امورزیر غور آئیں گے ۔وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان ریونیو آڈومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ زیر غور آئے گا اورادارہ شمایارت پاکستان کے گورننگ کونسل کے دو ممبران کی دوبارہ تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے اضافی اخراجات اور رواں مالی سال کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کے اموربھی زیرغور آئیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں