میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع غربی، بااثر منشیات و گٹکا ماوا فروش سرفراز عرف بھورا گرفتار

ضلع غربی، بااثر منشیات و گٹکا ماوا فروش سرفراز عرف بھورا گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

تھانہ پاکستان بازار پولیس کا ڈیڑھ لاکھ کا مطالبہ، 55 ہزار کے عوض سرفراز عرف بھورا کو چھوڑ دیا
بااثر منشیات فروش کو ایس ایچ او امام بخش لاشاری اور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان نے رشوت کے عوض چھوڑا

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع غربی’ بااثر منشیات و گٹکا ماوا فروش سرفراز عرف بھورا گرفتار، تھانہ پاکستان بازار پولیس کا ڈیڑھ لاکھ کا مطالبہ، 55 ہزار کے عوض سرفراز عرف بھورا کو چھوڑ دیا، سرفراز عرف بھورا رنگے ہاتھوں آئس، کرسٹال اور گٹکا ماوا فروخت کرتے پکڑا گیا جسے بعد ازاں رشوت کے عوض ایس ایچ او امام بخش لاشاری اور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان نے چھوڑ دیا، علاقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب منشیات و گٹکا ماوا فروش سرفراز عرف بھورا پکڑا گیا پر تھانہ پاکستان بازار پولیس نے رشوت 55 ہزار کے عوض اسے چھوڑ دیا سرفراز عرف بھورا رنگے ہاتھوں آئس، کرسٹال اور ماوا گٹکا فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب تھانہ پاکستان بازار میں تعینات ہیڈ کانسٹبل علی کوثر، ہیڈ کانسٹبل دلشاد عرف عدنان موٹا، پولیس کانسٹیبل کاشف اور رحمان نے تھانہ پاکستان بازار کی مین روڈ مشتاق ٹرانسپورٹ والی گلی میں اندرون مکان سے مشہور منشیات و گٹکا ماوا فروش سرفراز عرف بھورا کو بڑی تعداد میں آئس، کرسٹال اور گٹکا ماوا کی پوڑیوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا اور تھانہ پاکستان بازار میں ڈی ایس پی آفس والے سائید سے چھت کے اوپر کمرے میں لے جا کر سرفراز عرف بھورا کو منشیات و گٹکا ماوا سمیت رکھ دیا اور ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کو اور اسکے دست راز پولیس کانسٹبل سیف الرحمن کو اطلاع دی گئی، کانسٹیبل سیف الرحمن نے سرفراز عرف بھورا کو چھوڑنے کے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اسی دوران سیاسی جماعت کی مداخلت پر تھانہ پاکستان بازار کے پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن نے تھانہ ایس ایچ او امام بخش لاشاری سے مشاورت کے بعد 55 ہزار لے کر سرفراز عرف بھورا کو چھوڑ دیا، اس واقعے کے بعد علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقائی پولیس تھانہ پاکستان بازار پر سے بالکل اعتبار اٹھ چکا ہے وہ کوئی کام نہیں کر رہی سوائے علاقے میں رشوت خوری اور جرائم کی سرپرستی کے علاقہ مکین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی تھانہ پاکستان بازار کی حدود سے منشیات و گٹکا ماوا کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور تھانہ پاکستان بازار پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں