میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9مئی حملوں کا مقصد پاک فوج میں دراڑ ڈالنا تھا،کابینہ کمیٹی کی تحقیقات

9مئی حملوں کا مقصد پاک فوج میں دراڑ ڈالنا تھا،کابینہ کمیٹی کی تحقیقات

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران وفاقی کابینہ کی اعلی سطح کی کمیٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 9مئی حملوں کا مقصد پاک فوج میں دراڑ ڈالنا تھا، حملے باقاعدہ سوچی سمجھی سازش تھے۔ ذرائع کے مطابق 9مئی واقعات کے ماسٹرمائنڈ، سازش کرنے والوں اورمنصوبہ سازوں میں مقامی اور غیر ملکی عناصر شامل تھے۔رپورٹ میں ذرائع نے کہا کہ کمیٹی کی یہ رپورٹ پی ٹی آئی اور اس کی اعلی قیادت کیلئے پریشانی کا سبب ہوگی، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ طے تھا کہ پی ٹی آئی والے بانی چیئرمین کی گرفتاری پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کریں گے،غلط معلومات کا پھیلاوٗ، جعلی پروپیگنڈا اور جعلی خبریں چلانا بھی اِسی منصوبے کا حصہ تھا۔کمیٹی 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری، قانونی اور انتظامی نوعیت کی کارروائی کیلئے کمیشن کی تشکیل کی سفارش کرسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں