میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناکامی سے دوچار شرجیل میمن کی تکنیکی سہولت کاری، الیکشن کمیشن خاموش

ناکامی سے دوچار شرجیل میمن کی تکنیکی سہولت کاری، الیکشن کمیشن خاموش

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی رہنما اور پی ایس61 کے امیدوار شرجیل انعام میمن کی ریٹرننگ افسر کے ساتھ مل تیکنکی دھاندلی کی تیاری ، شہروں کے سینکڑوں ووٹ دیہات کی پولنگ میں منتقلی سے متعلق تحریری شکایات الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی تحصیل دیہی کے صوبائی حلقہ پی ایس61 پر جے یو آئی کے امیدوار حافظ سعید احمد تالپور نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ 2 دن قبل 2 پولنگ اسٹیشن کی لسٹ جاری کی گئی ، جس کے بعد ٹنڈو قیصر میں خواتین کے4 بوتھ کو کم کر کے 2 بوتھ کر دیا گیا ، دونوں بوتھ میں من پسند عملہ مقرر کیا گیا ہے ، شکایت میں بتایا ہے کہ ٹنڈو قیصر میں2 بوتھ کم کر کے جے یو آئی کے ووٹ کم کاسٹ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، اس لیے ہماری شکایت کا ازالہ کیا جائے ، جے یو آئی کے رہنما مسعود بھٹو کا کہنا ہے کہ حلقہ کے چھوٹے چھوٹے شہروں جے یو آئی کے ووٹر کی تعداد کافی ہے اس لیے ہمارا ووٹ توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے ، مخالف امیدوار شرجیل میمن ریٹرننگ افسر کے ساتھ مل کر ہماری اکثریت رکھنے والے شہری علاقوں اور پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹ دور دراز کی پولنگ پر منتقل کروا رہے ہیں ، شہری علاقوں کا ووٹ دیہات کی پولنگ اسٹیشنوں پر منتقل کرنا الیکشن سے پہلے دھاندلی کے مترادف ہے ، ازالے کے لیے آر او، ڈی آر او و دیگر افسران کے پاس گیا لیکن وہ دفتروں کے چکر لگوا رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں