میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن الزامات، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی مٹیاری سے گرفتار

کرپشن الزامات، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی مٹیاری سے گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پوسٹنگ کے عیوض بھاری رشوت، مٹیاری سے سابقہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا، ملزم کو لاہور منتقل کیا جائیگا، ، تفصیلات کے مطابق مٹیاری سے سندھ پولیس کے خصوصی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابقہ پرنسپل سیکریٹری اور سابقہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے، محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور میں ایس ڈی او ہائے وے رائومحمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اچھی پوسٹنگ لینے کیلئے گذشتہ کئی سال سے محمدخان بھٹی کے لاہور میں واقع گھر میں کروڑوں روپے دینے جاتا تھا جہاں پر مونس الاہی اور سابقہ وزیر علی افضل موجود ہوتے تھے،اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لا قانونیت کا فوری نوٹس لیں۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یقین ہے مراد علی شاہ ایسے اقدام روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں