میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا

سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کابل میں سفارت خانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے، سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، بم دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دارالحکومت کابل میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے، دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں