میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری، نماز جنازہ منگل کو ہو گی

کراچی میں پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری، نماز جنازہ منگل کو ہو گی

جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ منگل کو ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہو گی۔ قریبی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا وقت ابھی طے نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں