میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ تحقیقاتی اداروں کو پشاور پولیس لائنز دھماکے کے خودکش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات مل گئیں۔ خود کش بمبار نے مسجد کے پرانے حصے میں دھماکا کیا۔ مسجد کے پرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہ تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک تک پہنچ چکے ہیں، اور خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جب کہ تحقیقاتی ادارے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں عین نماز ظہر کے وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 نمازی شہید ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں