میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسامہ ستی قتل کیس، دو مجرموں کو سزائے موت، تین کو عمر قید

اسامہ ستی قتل کیس، دو مجرموں کو سزائے موت، تین کو عمر قید

جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد زیبا چودھری نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو سزائے موت اورتین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے افتخاراحمد اورمحمد مصطفیٰ کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔ کیس کا ٹرائل دوسال تک چلتا رہا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ جنوری 2021میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسامہ ستی کو اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ گاڑی پر جا رہا تھا اورنہ رکنے پر اس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی۔ اسامہ ستی کو 22 گولیاں لگی تھیں۔ اسامہ ستی کے والد فیصلہ سننے کے بعد آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں انصاف مل گیا ہے اور اس کے بیٹے کے مجرموں کو سزا مل گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں