میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے،سراج الحق

پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے،سراج الحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور مودی نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی جو کوشش کی ہے کشمیری اس کوشش کو ناکام بنائیں گے ۔حکومت اب تک کشمیر کے حوالے سے کوئی پالیسی بنانے میں ناکام رہی ۔قومی پالیسی میں بھی کشمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کا ذکر نہیں ہے ۔پاکستان1947میں آزاد ہو گیا مگرگزشتہ 74سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کا حصہ بننے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔بھارتی فوج کے ظلم و بربریت نے ایک لاکھ سے زائد مسلمان شہید کر دیئے ۔ہزاروں کشمیری لاپتہ کر کے بھارتی ٹارچر سیلوں میں ڈال دیئے گئے ۔ہزاروں خواتین بیوہ کر دی گئیں ۔بچے یتیم کر دیئے گئے لیکن کشمیری مسلمان ’’پاکستان کا مطلب کیا ‘‘کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔بھارتی مودی سرکارنے فرعونیت کی یاد تازہ کر دی ہے ۔مسلمانوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزی بھارت کامشغلہ بن چکا ہے ۔پشاور کے ہشت نگری چوک میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی نے ہماری غیرت کو للکارا ہے ۔پاکستان کو چیلنج دیا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اوروزیرعظم نے ا س پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اور صرف اقوام متحدہ میں ایک تقریر کر کے یہ سمجھ بیٹھے کہ تقریر سے ٹیپوسلطان بن گئے ہیں ۔عمران خان نے واپس آ کر اعلان کیا کہ جو بھی ایل سی کی طرف جائے گا وہ پاکستان کا غدار ہو گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں