میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارت کانوٹس لے ،وزیراعظم

دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارت کانوٹس لے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں،کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے،وقت آگیا ہے دنیا مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکانوٹس لے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑاہے۔ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، جن میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں اور جو جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، کا نوٹس لے۔عمران خان نے کہاکہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کریں۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر مسلمہ تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کا متقاضی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں