کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے،ناصرحسین شاہ
شیئر کریں
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت فرمائی۔ریلی میں بچوں عورتوں بوڑھوں جوانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی ریلی کے اختتام پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا ۔سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم 2015 میں مودی سرکار کی جانب سے ایک قانون نافذ کرکے اس میں اور اضافہ کر دیا گیا۔ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور انڈیا سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر پر قبضہ کر کے وہاں ظلم و ستم کر کے کشمیر کو ہم سے جدا کردے گا تو کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے اور کشمیر کو ہم سے کوئی جدا نہیں کر سکتا ۔ہمارے کشمیری بچے بیٹے جوان مائیں بہنیں بوڑھے جو وہاں ظلم و ستم سہہ رہے ہیں اور آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے ہیں ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔