میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

رنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی۔ مزار قائد پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہوتا ہے اور آج کے دن پوری پاکستانی قوم ایک ہو کراپنے کشمیر بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہوتی ہے، یعنی اس میں نہ کوئی سندھی، نہ کوئی پنجابی ، نہ کوئی بلوچی بلکہ صرف ایک قوم یعنی بطور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے مقصد اور جدوجہد کی تائید میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جو ظلم و بربریت کا بازار ہم کشمیر میں دیکھتے ہیں، ہمارے بین الاقوامی اداروں اور ہیومن رائٹس آرگینائزیشنز کو ان پر آواز بلند کرنا چاہئیے اورایکشن لینا چاہئیے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کشمیر میں بہتا ہوا خون نظر نہیں آتا ، انہیں وہاں پر لاشیں گرتی ہوئی نظر نہیں آتی، وہاں پر بموں کی بوچھاڑ نظر نہیں آتی ؟۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میںمذید کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ہمارے کشمیری بھائیوں کا لہو رنگ لائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں