میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر خارجہ شاہ محمود کا سلامتی کونسل کے صدر اور یواین سیکرٹری جنرل کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود کا سلامتی کونسل کے صدر اور یواین سیکرٹری جنرل کو خط

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر اوریواین سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ، غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیرکے تناظر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہیں غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے لاحق مستقل خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔اپنے خط میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات ، جن میں مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں، عالمی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اورچوتھے جینیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔وزیر خارجہ نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا۔ خط میں نشاندہی کی گئی کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر(او ایچ سی ایچ آر)کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آزادانہ تحقیقات کے لئے رسائی دینے سے انکار قابض وجابر حکومتوں کے اپنے جرائم کو چھپانے اورجوابدہی سے بچنے جیسا روایتی ہتھکنڈا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آرایس ایس،بی جے پی کی قیادت کی طرف سے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو تیز کرنے اور فوجی جارحیت کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دال کے لئے ایسا عاقبت نااندیشانہ رویہ پھر سے اختیار کرسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں