میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت،کرناٹکا میں ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کا داخلہ بند

بھارت،کرناٹکا میں ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کا داخلہ بند

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں طالبات کو کالجوں میں حجاب سے روکنے کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے جہاں ایک اور کالج میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے روک دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ 100 سے زائد طالبات کی جانب سے زعفرانی چادریں اوڑھنے کے بعد کیا گیا، جو ہندو مذہب کا نشان ہے اور مذکورہ طالبات نے بھنڈارکر کالج میں مسلمان طالبات کے باحجاب ہونے پر احتجاج کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب پرنسپل نے طالبات سے حجاب اتار کر کلاس میں آنے کی بات کی تو طالبات کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ حکومت نے کنڈاپور کی سرکاری کالجوں میں حجاب پر پابندی لگانے کا کوئی حکم نہیں دیا۔کالج کے پرنسپل راماکرشنا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر اور بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رکن پالیمنٹ ہالاڈی سرینیواس شیٹھی کے احکامات کی پیروی کر رہے ہیں۔پرنسپل نے بتایا کہ شیٹھی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مخصوص یونیفارم کے علاوہ کسی اور اضافی چیز پہننے کی اجازت نہ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں