سعید غنی نے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز میں سکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔ سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز سٹاف وقت کی پابندی کریں۔ وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کی وزارت دی گئی ۔