پی ایس کیو سی اے، خالد بابلانی اور علی بخش سومرو کے گرد گھیر ا تنگ
شیئر کریں
پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نگہت شکیل کا ہیڈ آفس کراچی کا دورہ ،ملازمین نیشکایات کے انبار لگا دیے
وحید سومرو، نبی بخش جمالی، مجیب سولنگی کی پبلک ڈیلنگ والی پوسٹ پر تقرری پرشدید ناراضگی کا اظہار
وزارت سائنسو ٹیکنالوجی کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نگہت شکیل نے پی ایس کیو سی اے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس توفیق عباسی کی جانب سے بریفنگ کے دوران افسران اور اسٹاف کی طرف سے شکایات کے انبار، 34 سال سے افسران کی پروموشن نہ ہونے کی شکایات کی گئی ۔جبکہ ملازمین نے شکایات کی کہ جعلی سزا یافتہ افسران پروموشن اور میرٹ میں رکاوٹ ہیں۔ دوسری طرف پارلیمانی سیکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی نے شکایتوں کے انبار سننے کے بعد ملازمین کو یقین دلایا کہ جعلی بھرتی شدہ افسران خالد بابلانی اور علی بخش سومرو کے خلاف عدالتی احکامات پر ابھی تک عملدرامد نہ کرنے والے افسران اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جرنل فنانس توفیق عباسی سمیت سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔ڈاکٹر نگہت شکیل نے سزا یافتہ انسپکٹرز وحید سومرو، نبی بخش جمالی، مجیب سولنگی کی پبلک ڈیلنگ والی پوسٹ پر تقرری پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل PSQCA نے پارلیمانی سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ قومی سطح پر معیار بندی، کوالٹی کنٹرول، سرٹیفکیشن اور غیر معیاری و جعلی مصنوعات کے خلاف کارروائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے لیبارٹری سہولیات کی بہتری اور قومی معیارات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے PSQCA کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری اور محفوظ مصنوعات کی فراہمی عوامی صحت، صارفین کے تحفظ اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار کے مؤثر نفاذ سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔انہوں نے ادارہ جاتی شفافیت، استعداد کار میں اضافے اور قانون کے مؤثر نفاذ پر زور دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت PSQCA کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔دورے کے موقع پر PSQCA کے سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ادارے کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ دورے کے اختتام پر معیاری مصنوعات کے فروغ اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دوسری طرف ملازمین نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر پارلیمانی سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا۔


