میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشار الاسد کے محل سے منسلک خفیہ فوجی سرنگوں کے جال کا انکشاف

بشار الاسد کے محل سے منسلک خفیہ فوجی سرنگوں کے جال کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

دمشق کے سامنے واقع کوہِ قاسیون کی ڈھلوان پر سرنگوں کا ایک جال سامنے واقع صدارتی محل کو ایک فوجی احاطے سے ملاتا ہے ۔ اس احاطے کو شامی دارالحکومت کا دفاع کرنے کا کام تفویض کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کی ملاحظہ کردہ یہ سرنگیں صدر بشار الاسد کی حکمرانی کے ان رازوں میں سے ایک ہیں جو آٹھ دسمبر کو باغیوں کے ہاتھوں ان کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے سامنے آئے ہیں۔اسد خاندان کا تختہ الٹنے والے اتحاد میں شامل غالب اسلامی گروپ ھیء تحریر الشام (ایچ ٹی ایس)کے ایک فوجی اہلکار محمد ابو سالم نے کہا، "دمشق کی آزادی اور اسد کے ماسکو فرار ہو جانے کے بعد ہم ریپبلکن گارڈ کی ان دیو ہیکل بیرکوں میں داخل ہوئے ۔ہمیں سرنگوں کا ایک وسیع نیٹ ورک ملا جو صدارتی محل تک جاتا ہے "۔اسد کی حکمرانی کے دوران قاسیون دمشق کے لوگوں کی حدوں سے دور تھا کیونکہ یہ نشانہ بازوں کے لیے ایک مثالی مقام تھا ۔ اس مقام کے عظیم منظر میں صدارتی محلات اور دیگر سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔اسی پہاڑ سے توپ خانے کے یونٹوں نے برسوں تک دارالحکومت کے دروازوں پر باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر گولہ باری کی۔فرانسیسی میڈیا نے ایک نامہ نگار دو مورچوں کے محافظ کمپلیکس میں داخل ہوا جس میں فوجیوں کے لیے وسیع کمرے مختص تھے ۔ یہ کمرے ٹیلی کمیونیکیشن گیئر، بجلی، ایک ہواداری نظام اور ہتھیاروں کی فراہمی سے مزین تھے ۔گولہ بارود رکھنے کے لیے چٹانوں سے دیگر آسان سرنگیں کھودی گئی تھیں۔ایسی وسیع سہولیات کے باوجود شام کی فوج منہدم ہو گئی اور فوجی ٹینک اور دیگر سامان چھوڑ کر بھاگ گئے کیونکہ باغی دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں اپنے شمالی مرکز سے دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کر چکے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں