میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔ کیس کی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں