میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات، سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کے ہاتھ سے ریت پھسلنے لگی

محکمہ ماحولیات، سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کے ہاتھ سے ریت پھسلنے لگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کے ہاتھ سے ریت پھسلنے لگی،دو چہیتے افسران کے علاوہ 2 افسران کو کراچی کے اضلاع کا انچارج تعینات کردیا گیا، بھاری دل کے ساتھ قابل افسر وارث گبول کی ضلع غربی میں تعیناتی کی گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے کئی سال تک اپنے دو چہیتے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد عباسی اور کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو کراچی کے اہم اضلاع میں تعینات کرکے دوسرے اضلاع کا اضافی چارج سے نوازا ، ڈی جی سیپا نعیم مغل نے تمام اختیارات دونوں افسران کے حوالے کئے ، کئی بار شکایات کے باوجود قابل اور سینئر افسران کی تجاویز مسترد کردی گئیں، بالاآخر حالات کے سامنے مجبور ہوکر ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم مغل نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران صابر کوسیپا ریجنل آفس ضلع شرقی اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وارث گبول کو سیپا ریجنل آفس ضلع غربی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے، وارث گبول کو ہی محکمہ ماحولیات میں پہلی بار انوائرمنٹل پروفائل آف سندھ تیار کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کسی صورت میں بھی کراچی کے اضلاع کا چارج ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اورکیمسٹ محمد کامران خان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں دینا چاہتے، اس لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وارث گبول کو کافی وقت کھڈے لائن لگایا ہوا تھا، بالاآخر حالات کے سامنے مجبور ہوکر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے محمد عمران صابر اور وارث گبول کی تعیناتی کی ہے۔افسر نے کہا کہ نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل نے دو ہفتوں میں وزیر ماحولیات سندھ محمد اسماعیل راہو سے دوسری بار ملاقات کی ہے ، ڈی جی سیپا اپنے معاملات کے بارے میں وزیر ماحولیات کو وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں