میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر

حیدرآباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) لطیف آباد میں رہائشی علاقے میں پلاٹ نمبر ڈی 10 پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری، اہل علاقہ خوف میں مبتلا، پیٹرول پمپ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے افسر کے ہونے کا انکشاف، ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد تعمیراتی کام بند نہ کروا سکی، پیٹرول پمپ رشتے دار کا ہے، تمام این او سیز موجود ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 6 نمبر میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری ہے، آس پاس سینکڑوں گھر ہونے کے باعث پیٹرول پمپ کی تعمیر سے اہل محلہ خوف میں مبتلا ہیں، لطیف آباد 6 نمبر کے بلاک ڈی میں رہائشی پلاٹ ڈی 10 پر گھر مہندم کرکے علامہ اقبال روڈ پر تیزی سے پیٹرول پمپ تعمیر کیا جا رہا ہے، اہل محلہ کی شکایات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریزان ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد تعمیر کروا رہا ہے جس کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد نے آنکھین بند کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق پچھلی تاریخوں میں ایس بی سی اے کے افسران نے بھاری رشوت لیکر نقشہ پاس کروایا جبکہ مذکورہ پلاٹ کو حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے کمرشل ہی نہیں کرایا گیا، عدالتی احکامات کے مطابق رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا نہ ہی رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیرات کی جا سکتیں ہیں لیکن اس کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد کے آشیرباد سے غیرقانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری ہے جس سے پورا علاقہ رسک پر آگیا ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے حیدرآباد اورنگزیب رضی نے کہا کہ پیٹرول پمپ ان کے کزن کا ہے اور تمام این او سیز موجود ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کال کی گئی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں