میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ سرکار نیب ریڈار پر آ گئی ، بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں پر جبری قبضے کی تحقیقات تیز

سندھ سرکار نیب ریڈار پر آ گئی ، بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں پر جبری قبضے کی تحقیقات تیز

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) اپوزیشن کی بڑھتی سرگرمیوں کو لگام ڈالنے کا ٹاسک نیب کو دیدیا گیا بلاول ہاؤس کے اطراف 30 سے زائدبنگلوں پر جبری قبضے کی تحقیقات تیز کر دی گئی زرداری گروپ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا سندھ سرکار ریڈار پر آ گئی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں اپو زیشن جماعتوں کی حکومتی اتحادیوں سے بڑھتی قربتوں نے نیب کی کارروائیوں کا رخ سندھ کی جانب موڑ دیا ہے جس کے تحت کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف جبری طور پر خریدی گئی جائیدادوں کی تحقیقات پھر تیز کر دی گئی ہے اس ضمن میں نیب نے خورشید کے فرنٹ مین پہلاج مل کے بیٹے دیا رام اور 7بنگلوں کے مالکان کے کمبائنڈ ٹیم کو ریکارڈ کروائے گئے بیانات کی روشنی میں جبری طور پر خالی کرائے گئے فلیٹوں اور بنگلوں کی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے جسے مکمل کیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کیے جانے کا اندیشہ ہے ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس کے اطراف جبری طور پر خالی کرائے گئے متعدد بنگلوں اورفلیٹوں کے شیئر ہولڈر آصف زرداری،فریال تالپور, بلاول بھٹوزرداری اور پیپلز پارٹی کے با اثر رہنما بتائے جاتے ہیں جن کیخلاف آ ئندہ چند روز میں قانونی کارروائیاں متوقع ہی۔ نیب کی جانب سے تمام تر بنگلوں پر قبضے کے مرکزی کردار یونس سیٹھ کے بھائی جبار کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے جس کے جلد قانون کے شکنجے میں آ نے کے امکانات روشن ہیں۔ واضح رہے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ بھی ضابطہ فوجداری دفعہ 164کے تحت ریکارڈ شدہ بیان میں سابق آصف زرداری کے حکم 15سے 20لڑکوں کی مدد سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں اور فلیٹوں کو جبری طور پر خالی کروانے کا اعتراف کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں