میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کی جیل میں آتشزدگی فکر کی بات ہے ، شہباز شریف

سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کی جیل میں آتشزدگی فکر کی بات ہے ، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف شہباز شریف نے کیمپ جیل میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کی جیل میں آتشزدگی پریشانی اور فکر کی بات ہے ، واقعہ کی تحقیقات کرواکے اس کی رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ حقائق کا علم ہو سکے ۔شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد کے کمرے کے باہر آگ بھڑک اٹھنے پرتشویش اور خواجہ سعد رفیق کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد سمیت سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے دیگر تمام قیدیوں کی جرات قابل ستائش ہے ، جیل کے دیگر تمام قیدیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پتہ چلنا چاہیئے کہ ایسا کیوں ہوا۔ اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ حقائق کا علم ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے سیاسی مخالفین کی جیل میں آگ لگنا پریشانی اور فکر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے بڑا نقصان نہیں ہوا، واضح رہے کہ لاہور کیمپ جیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی تھی جس کے دوران ایمرجنسی فون کال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی بھی ہوئے جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں