فیس بک نے 2018 کو جعلی خبروں کے خاتمے کا سال قرار دیدیا
منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
نیویارک (این این آئی) فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے 2018 کو اہم سال قرار دیدیا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2018 فیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے کا سال ہوگا ٗجعلی خبروں کی روک تھام اور نفرت کے پرچار کو روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی نے جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے اپنی پالیسیز کے نفاذ میں بہت سی غلطیاں کیں۔مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ 2018 کو ذاتی اصلاح کا سال بنانا چاہیں گے جس میں فیس بک کا غلط استعمال اور جعلی خبریں روکنے کے لیے واضح پالیسی دیں گے۔مارک نے کہا کہ دنیا بہت تقسیم اور پریشان ہے اور اس صورتحال میں فیس بک کو بہت کچھ کرنا ہے تاکہ دنیا کو نفرت اور محرومیوں سے نکالا جاسکے۔