میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھٹو نے جان قربان کی اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا،بلاول

بھٹو نے جان قربان کی اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا،بلاول

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

ٹنڈوالہٰیار(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، بھٹو نے جان قربان کی، لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کے90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدذوالفقاربھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، شہیدذوالفقاربھٹو کو عوام ہمیشہ بطورہیرو یاد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام آمروں کے خلاف عوامی حقوق کے لیے بہادری سے لڑے، بھٹونے جان قربان کی، لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا، مخالفین بھی بھٹوکی بہادری،قوم سے ان کی محبت کے معترف ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ قوم آج ذوالفقاربھٹوکی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے، پیپلز پارٹی قائدِعوام کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتی رہے گی، موجودہ حالات میں قائدعوام ذوالفقاربھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں