میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان سے حکومت نہیں‌چل رہی تو گھر چلے جائیں،آصف زرداری

شاہد خاقان سے حکومت نہیں‌چل رہی تو گھر چلے جائیں،آصف زرداری

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

میرپورخاص(رپورٹ: کامل کاظمی)پاکستان کے سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے کے لیے زبان اور ہنر دیا۔ ان خیالات کا اظہار شہید رانی بینظیر بھٹو اسٹیڈیم(گاما اسٹیڈیم ) میرپورخاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آ ج ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر میرپورخاص میں جلسہ عام نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ آج بھی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے محبت کرتی ہے آصف زرداری نے کہاکہ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا ہوں کہ میں ذوالفقار علی بھٹو ہوں، تاہم ان کے فلسفے کی روح مجھ میں ضرور آئی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں،چھوٹے کاشتکاروں اور غریبوں کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی ہے اور کہا کہ یہ بینظیر کی دھرتی ہے اور پی پی پی کے کارکن اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تھر میں بجلی کا کارخانہ اور ایئرپورٹ تعمیر کرائے ہیں، اس کے علاوہ عوام کی فلاح وبہبود کے کئی پروجیکٹ پر کام جاری ہے آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل دور سے دوچار ہے اور پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کا ہنر صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف انتخابات میں ایک یوسی بھی جیت نہیں سکتے۔ انہوں نے 1لاکھ 20ہزار ووٹ کہا ں سے لئے ہم گزشتہ 3سالوں سے کہتے رہے کہ وزیر خارجہ تو مقررکریں انہوں نے مقررکیا بھی تو ایسا جو انگریزی بھی پنجابی میں بولتا ہے جس نے اپنے دور میں سوائے اپنے دوستوں کو صنعتی ادارے لگوانے کے سوا کچھ نہیں کیا آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم سے اگر حکومت نہیں چل رہی تو وہ گھر چلے جائیں، نوازشریف راز کھولنے کی بات کر کے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کریں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی کے گزشتہ دور حکومت کے دوران ملکی برآمدات 25ارب ڈالر تھی جو کم ہوکر 20ارب ڈالر تک آگئی ہے جس سے لکی معیشت کو بڑانقصان پہنچا ہے وفاق نے ساڑھے 4سالوں میں55فیصد قرض میں اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پی پی پی اقتدار میں آکر ملک کو بحران سے نکالے گی وزیراعلیٰ نے سینیٹر ہری ر ام کشوری لال کی درخواست پر میرپورخاص میں اوور ہیڈ برج، این آئی سی وی ڈی(امراض قلب) ہسپتال اور اسکارپ ٹیوب ویل شمسی توانائی پر لگوانے کا اعلان کیا ۔اس سے قبل پی پی پی سندھ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو،سینیٹرز ہری رام کشوری لال، عاجز ڈھامرہ،گیان چند ،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، صوبائی وزراء ا مدادپتافی، سید ناصر شاہ، منظور وسان،ایم این ایز نواب یوسف تالپور،میر منور تالپور، شازیہ عطا مری ایم پی ایز خیرالنساء مغل،نصرت سلطانہ خوجہ،پی پی پی میرپورخاص ڈویژن کے صدر پیر آفتاب شاہ جیلانی،پی پی پی کلچر ونگ سندھ کے صدر سرفراز راجڑاورروبینہ قائم خانی نے بھی خطاب کیا،جلسے میں کمشنرشفیق احمد مہیسر، ڈی آئی جی پولیس مظہر نواز شیخ،پارٹی عہدیداران، ورکرز اور عام لوگوںنے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں