میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی کوریا میں ناکام مارشل لا، صدر کا مواخذہ شروع

جنوبی کوریا میں ناکام مارشل لا، صدر کا مواخذہ شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جنوبی کوریا میں ناکام مارشل لا کے بعد صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا صدر یون سوک یول پر مستعفی ہونے کا دباؤ بھی بڑھنے لگا ۔ مارشل لا اٹھانے کے بعد صدر کے چیف آف اسٹاف اور قومی سلامتی کے مشیر نے استعفیٰ دے دیا ۔ ۔ حکومتی جماعت کا صدر سے وزیردفاع کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے صدر کی جانب سے مارشل لا کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی پارلینمٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جہاں مارشل لا کے خلاف قرار داد منظور کی گئی ۔ تین سو کے ایوان میں ایک سو نوے ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ارکان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ایوان میں پہنچے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد بھی ایوان کے باہر موجود رہی ۔ اپوزیشن اور فوج کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں