شمال کے بعدجنوبی غزہ میں بھی وحشیانہ زمینی کارروائی جگہ جگہ اہلکار اور ٹینک تعینات
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے شمال کے بعد جنوبی غزہ میں بھی زمینی کارروائی شروع کردی۔ جگہ جگہ فوجی اہلکار اور ٹینک تعینات ہیں ۔ جنوبی علاقے بیت لاہیا میں پناہ گزینوں کے اسکول پر بمباری کی گئی ۔ رفح پر تازہ حملوں میں مزید 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے سولہ ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں۔مزید دو فلسطینی شہید جبکہ ساٹھ کو گرفتار کرلیاصیہونی جنگی جرائم کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار جاری ہے۔ امریکی شہروں مین ہٹن۔لاس انجیلس۔شکاگو میں بڑے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔ لندن میں سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر احتجاج میں جمائمہ کی بھی شرکت۔ جنوبی افریقی کے شہر جوہانسبرگ میں بھی عوام کا جم غفیر امڈ آیا ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کو بچوں کے لیے جہنم بنادیا۔ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں بچوں پر ہر وقت خوف طاری۔ اسرائیلی فوجی دربدر کیے گئے فلسطینیوں کے گھروں سے چیزیں بھی لوٹنے لگے