میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی ڈیل نہیں باجوہ کو عدالت بلائوں گا عمران خان

کوئی ڈیل نہیں باجوہ کو عدالت بلائوں گا عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ جیل میں مجھ سے کوئی ملا نہ کسی نے کوئی مذاکرات کیے، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے جس طرح پکڑا گیا سب ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں، جیل میں رہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں۔خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تمام الزامات جھوٹے ہیں، قسم اٹھانے کیلئے تیار ہوں کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے سے متعلق سوال پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قسم اٹھاسکتا ہوں بشری کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں