عوام پر گیس بجلی بم گرانا رائیگاں آئی ایم ایف نے نظرانداز کردیا
ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہ ہوسکا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کلینڈر میں بارہ دسمبر تک کے جاری شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔پاکستان کو تین ارب ڈالرز قرض پروگرام میں سے ستر کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے ستر کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس سات دسمبر کوبلانیکا امکان ظاہرکیا تھا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ چودہ نومبر کو طے پایا تھا۔آئی ایم ایف شرط پر گیس قیمتوں میں سو روپے سے لے کر انیس سو روپے تک اضافہ کیا گیا۔۔ بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے سات روپے بڑھا کر عوام پر بجلی بم گرایا گیا۔ صنعتوں اور کسانوں سے سبسڈی واپس لی گئی۔۔ شہری پیٹرول پر ساٹھ اور ڈیزل پر پچپن روپے فی لیٹر لیوی بھی دینے پر مجبور ہیں