سیاسی جلسوں پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک
هفته, ۵ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر اقدامات کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مفاد عامہ کے حوالہ دائردرخواست میں کوروناوائرس کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے مئوقف اپنایا ہے کہ کوروناوائرس کے شدید پھیلائو کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ان اقدامات کو یقینی نہ بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ رہے گا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے ، اگر ان اقدامات کو یقینی نا بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے ، جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے