میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6بلز 16منٹ میں منظور کرلیے

سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6بلز 16منٹ میں منظور کرلیے

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6بلز 16منٹ میں منظور کرلیے ۔سینیٹ نے آرمی، نیول اور ائیر چیف کی مدت ملازمت بڑھا کر پانچ سال کرنے کے آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے بلز منظور کیے ۔سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 12کرنے کے بلز بھی منظور کر لیے جبکہ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجز بل بھی منظور کیا۔بلز کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی، ایم ڈبیلو ایم اور جمعیت علمائے اسلام نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے چیئرمین ڈائس کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور بلز کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔ اپوزیشن نے بلز کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ دو حکومتی سینیٹرز بھی اپوزیشن کے سامنے چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے اور بلزکے حق میں نعرے بازی کی۔ سینیٹ سکیورٹی نے اپوزیشن سینیٹر اور حکومتی ارکان کے درمیان حصار بنا لیا۔ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں