میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ ،جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

سپریم کورٹ ،جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی، درخواست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کی خلاف ورزی ہے ۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے ، قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سنیارٹی کے مطابق ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے ، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں