میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے میں اربوں کی مالی بے ضابطگیاں،رپورٹ سند ھ اسمبلی میں جمع

ایم ڈی اے میں اربوں کی مالی بے ضابطگیاں،رپورٹ سند ھ اسمبلی میں جمع

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی مالی اورانتظامی بے ضابطگیاں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایم ڈی اے کی پانچ سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم چھبیس سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی،پانی و بجلی بھی فراہم نہ کی جاسکی۔تیسرٹائون اٹھارہ سال کے بعد بھی نامکمل،دس ہزار پلاٹ ابھی تک الاٹ نہ ہوسکے ۔جبکہ ایم ڈی اے اور تیسر ٹاون کے فلاحی پلاٹ کم قیمت پرسوسائٹیوں اورافراد کو الاٹ کردیے گئے ملیر میں بلڈرز کو کم قیمت زمینوں کے بدلے مہنگی زمینیں دیدی گئیں۔ ملیرہائوسنگ پروجیکٹ کے چار ہزار نو سو باسٹھ رہائشی پلاٹ نیلامی کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کر دیے گئے۔ تیسر ٹائون اور ایم ڈی اے کے چھیالیس کمرشل پلاٹوں کی نیلامی ابھی تک نہیں ہوسکی ۔ملیر ہائوسنگ پروجیکٹ کے بتیس کروڑ روپے مشکوک طور پر دیگر بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں