شاداب سابق کپتان شاہد آفریدی کا اعزاز چھیننے کے قریب
جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شاداب خان 81 میچز میں 95 وکٹیں لیکر ان سے محض 3 وکٹ دور ہیں۔ شاداب خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 22 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری میچ اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔