میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی سیاسی تقرری کے خلاف ہوں،گورنر سندھ بول پڑے

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی سیاسی تقرری کے خلاف ہوں،گورنر سندھ بول پڑے

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کے حوالے سے بیان سامنے آگئے۔ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نعرے لگاتی ہے اور غیرمنتخب شخص کو ایڈمنسٹریٹر بنادیا۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پچھلے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی کہا تھا کہ آپ کا ساتھ دیں گے، تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سیاسی تقرری کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، ایڈمنسٹریٹر کا تقرر غیر جمہوری اقدام ہے۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نعرے لگاتی ہے اور غیر منتخب شخص کو ایڈمنسٹریٹر بنادیا، میں ایڈمنسٹریٹر کے تقرر کیخلاف ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے نیوٹرل آدمی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا کہا تھا، کراچی میں کسی ترقیاتی پراجیکٹ میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں