پاکستان کے خلاف اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کرینگے' بنگلہ دیشی کوچ
شیئر کریں
بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ، پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جعلی فیلڈنگ کی ویرات کوہلی کی شکایت کی تھی، فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی جو اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں۔بنگلادیش کے کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، 5 رن سے ہارنا مایوس کن ہے۔ بدقسمتی سے 5 رن سے شکست ہوئی، اس کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ ورلڈ کپ کے آخری میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔بنگلادیشی کوچ نے کہا کہ ٹیم نے 2 میچ جیتے ہیں، جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجے کا بہت عمل دخل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ اتوار کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں رہنے یا واپسی کا فیصلہ کرے گا۔